کنگز الیون پنجاب کا ٹاس جیت کر ہوبارٹ کے خلاف پہلے فیلڈینگ فیصلہ

 موہالی (نیوز ڈیسک) ۔ کنگز الیون پنجاب نے چیمپئنز لیگ ٹونٹی کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر ہوبارٹ ہوریکینز کے خلاف پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ کل ہونے والے پہلے میچ میں کلکتہ نے چنائی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

کلکتہ کی جانب ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راونڈر آندرے رسل سے ایک زناٹے دار پاری کھیلی تھی۔ آج کے میچ  پنجاب کا پلڑا کافی بھاری دیکھا جا رہا ہے انکے پاس جارج بیلی اور گلین میکسول جیسے دھواں دھاد بلے باز موجود ہیں۔ دوسری جانب ہوبارٹ ک پاس پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی موجودگی بھی ان کی ٹیم کے حوصلے بلند کئے ہوئے ہے۔

میچ براہ راست دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں

WpCoderX